انٹرنس ٹسٹ اب 28جولائی کو منعقد کیا جائے گا
حیدرآباد - 13 جولائی 2024 - (پریس ریلیز) ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹسٹ کے پہلے اعلان کردہ تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے اب یہ ٹسٹ 28 جولائی کو ہو گا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے اسرار کے بعد انٹرنس ٹسٹ کو21 جولائی کے بجائے 28 جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے لہذا خواہشمند طلبہ اس ٹسٹ کے لئے 26 جولائی تک اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں داخلہ ملٹپل کوسچنس پر مبنی انٹرنس ٹسٹ، سبجکٹیوتحریری امتحان اور انٹرویوکی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔اس سلسلہ کا پہلا مرحلہ یعٰنی انٹرنس ٹسٹ 28جولائی 2024 کو ہندوستان کی 24 ریاستوں کے 90 مراکز پر منعقد کیا جائے گا، اور اس کے نتائج کا اعلان 7 اگسٹ کو کیا جائے گا۔ انٹرنس ٹسٹ میں
کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے سبجکٹیو ٹیسٹ اور ساتھ ہی ساتھ انٹرویو کے لئے دو مراکز نئی دہلی اور حیدرآباد پر اہتمام کیا جائے گا۔ سبجیکٹو ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخیں 10 اور 11 اگسٹ(نئی دہلی) اور 17 اور 18 اگسٹ(حیدرآباد) کومقرر کی گئی ہیں۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 جولائی 2024 ہے۔ آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی مراکز کا انتخاب ویب سائٹ
www.mseducationacademy.in
پر وزٹ کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔
ایم ایس کی جانب سےجولائی 28کو انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں 24 ریاستوں میں 90 مراکز قائم کئے گئے ان میں ہندوستا ن کے طول و عرض میں میٹرو اور بڑے وچھوٹے شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے لئےتلنگانہ میں قائم 9 مراکز حیدرآباد، نظام آباد، کریم نگر، محبوب نگر، ورنگل، سداشیو پیٹھ، عادل آباد، بودھن اور نلگنڈہ ہیں۔