: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جواہر لعل نہرو ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی (JNTU) انوویشن ہب، حیدرآباد، تلنگانہ ریاست نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں عارضی بنیادوں پر مینیجر-مینٹر ریلیشنز اور انڈسٹری آؤٹ ریچ کے عہدوں کو پُر کرنے کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ سے متعلقہ مہارت میں فرسٹ کلاس نمبروں
کے ساتھ ایم بی اے یا اس کے مساوی کورس پاس کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ متعلقہ کام میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔ سٹارٹ اپ/ایکو سسٹم/بلڈ پروڈکٹ/نیٹ ورکس میں کم از کم دو سال کا تجربہ۔ اہل امیدوار 1 نومبر 2022 سے پہلے آن لائن موڈ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب قابلیت، انٹرویو اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو 7 لاکھ روپے سالانہ تک کی تنخواہ دی جائے گی۔ دیگر معلومات کو آفیشل نوٹیفکیشن میں چیک کیا جا سکتا ہے۔