نئی دہلی/30اپریل(ایجنسی) نینشل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) National Testing Agency (NTA) نے Joint Entrance Examination (JEE) جے ای ای مین دوسرےمرحلے کےنتائج جاری کردیے ہیں۔ دہلی کے Shubhan Srivastava شبھن سرواستو نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ وہیں Avinash اویناش بھردواج بہار اسٹیٹ ٹاپر رہے۔ ٹاپر ہونے کے باوجود ابھینو 100 فیصد رینک لانے والے 24 طالب علموں کی فہرست میںجگہ نہیں بنا پائے ہیں۔ ملک میں کرناٹک کے Kevin Martin کیون مارٹن دوسرے‘ مدھیہ پردیش کے دھرو اروڑا Dhruv Arora اور پنجاب کے Jayesh Singla جیش سنگلا
چوتھے مقام پر ہے۔
جے ای ای مین 2019 کی رینکنگ میں کل 24 طالب علموں نے 100 فیصدی رسائی حاصل کی ہے۔ اس میں پنجاب کے جیش سنگلا‘ ہریانہ کے Dravya Marwaha درویا مرواہا اور Jitender Kumar Yadav جیتندر کمار یادو ‘ اترپردیش کے نمن گپتا اور Himanshu Gaurav Singh ہمانشو گورو سنگھ کو 100 فیصد ملا ہے۔ اسی رینکنگ کے پر 2 لاکھ 45 ہزار طالب علم کو آئی آئی ٹی میں داخلے کے لیے منعقد جے ای ای اڈوانس 2019 کے امحتان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔جن امیدواروں نے یہ امتحان دیا ہے وہ این ٹی اے کی ویب سائٹ پر جائیے۔