نئی دہلی، 7 جنوری (ایجنسی) انسانی وسائل کی ترقیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کے روز Navodaya Vidyalaya نووديہ ودیالوں میں پانچ ہزار نشستوں کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر جاؤڈیكر نے کہا کہ حکومت نے دیہی علاقوں کے اسکولی نظام کو مضبوط بنانے اور قابلیت والے غریب بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گذشتہ چار برسوں میں نو ہزار نشستوں کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔اس اضافے کے ساتھ اب سیٹوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار ہو جائے گی۔ اگلے چار سالوں میں 32
ہزار نشستیں بڑھنے کا امکان ہے۔ اس وقت نووديہ ودیالوں میں 46 ہزار طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اب 2019-20 کے سیشن میں پانچ ہزار طالب علموں کی سیٹیں بڑھنے سے مجموعی طور پر طالب علموں کی تعداد 51 ہزار ہو جائے گی۔
نووديہ اسکول میں چھٹی جماعت میں داخلے مقابلوں کے ذریعے ہوتے ہیں اور یہ مکمل طور پر رہائشی اسکول ہوتے ہیں۔
نووديہ ودیالیہ ملک کا ایسا واحد اسکولی نظام ہے جس میں داخلے کے لئے امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔ سال 2001 میں ساڑھے پانچ لاکھ طلبا نے امتحان دیئے تھے۔ اب سال 2019 میں یہ تعداد بڑھ کر 31 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔