the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،16نومبر (یو این آئی)اردو زبان کی تعلیم اور اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ارجن سنگھ سنٹرفار ڈسٹنس کے ڈائریکٹر (اکیڈمک)پروفیسراحرار نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو بہت جلد ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس سے اردو میں ایم اے کرنے کابھی موقع ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے کورس اور سلیبس ریویژن بے حد ضروری اور مفید ہے،اس لئے ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کی جانب سے کورس ریویژن کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو بہت جلد ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس سے اردو میں ایم اے کرنے کابھی موقع ملے گا،انہوں نے کہا کہ یہ کورس آئندہ سال سے شروع ہوگا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فار ڈسٹنس کی جانب سے آج یہاں ایم اے ایجوکیشن اور نئے شروع ہونے والے کورس ایم اے اردو کے حوالے سے ورکشاپ میں انہوں نے کہاکہ اس میں سیلیبس کو بلاکس اور یونٹس میں تقسیم کیا گیا حالانکہ سیلف لرننگ میٹیریئل پر بھی بات چیت ہوئی اور بہت جلد ہی کورس رائٹنگ کا کام بھی شروع ہوگا۔
اس موقع پر مولانا آزاداردو یونیورسیٹی حیدرآباد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں نے کہا کہ ورکشاپ نہ صرف کورس کی تجدید کا عمل ہے بلکہ اس سے کورس سے متعلق اہم اور جدیدرجحانات پر غور فکر سے اس میں تبدیلی اور تصحیح کے عمل سے



گزرا جاتا ہے ،اس لئے آج کا یہ ورکشاپ اہم ہے۔اس موقع پردہلی اردو اکادمی کے وائس چیئرمین پروفسیر شہپررسول نے کہا کہ ورکشاپ کئی معنوں میں کافی اہم تھا اس سے سنٹر فار ڈسٹنس کے ایم اے اردو میں شروع کئے جانے والے کورس پر غورفکر کیاگیا اور آگے کے لائحہ عمل تیار کئے گئے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ اردو کے صدر پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ترقی میں فاصلاتی نظام تعلیم سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ڈسٹنس ایجوکیشن کی اہمیت کی عکاس ہے۔دہلی یونیورسیٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر ابن کنول نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس فاصلاتی نظام تعلیم میں اپنا ایک نمایا مقام رکھتا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر صغیر افراہیم نے کہا کہ جامعہ کے سنٹر فار ڈسٹنس کی بھی اپنی نمایا شناخت ہے اور یہاں جاری کورسیز میں اضافہ بھی خوش آئند ہے اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس کے ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)پروفسیر آر پی بہوگنا،جامعہ ایجوکیشن فیکلٹی کی پروفیسر سارہ بیگم،پروفیسر جسی ابراہم،دہلی یونیورسیٹی کے ڈاکٹر سندیپ کما ر،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سی سی یو سے ڈاکٹر خالدحسن اورارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے میڈیا کمیٹی کے کنوینر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر /اکیڈمک کوآرڈینیٹرمحمد احتشام الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر /اکیڈمک کوآرڈینیٹر نجم السحر نے شرکت کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.