: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 31اگست (پریس نوٹ) قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد جناب مہدی شاہ رخی اور محترمہ منیٰ ہادیان، نائب قونصل ، ایرانی قونصل خانہ، حیدرآباد نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی تاکہ ہندوستان اور ایران کے تعلیمی اداروں بطور خاص
مانو کے ساتھ بہتر مفاہمت کو فروغ دیا جائے۔ اس کے علاوہ مانو اور ایران کی جامعات کے درمیان اساتذہ و طلبہ کے تبادلے اور شعبہ ¿ فارسی میں ایران کے وزیٹنگ پروفیسر کی تقرری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ جناب شاہ رخی نے پروفیسر سید عین الحسن کو ایک یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔