اورنگ آباد، 31 اکتوبر ( یو این آئی) 9 نومبر کو ہر سال پوری دنیا میں "یومِ اردو" اقبال کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے. اورنگ آباد میں امسال "جشنِ اقبال" یکم نومبر تا 9 منایا جا رہا ہے۔
یہ جشن پورے 9 دن تک فیم اور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور وارثان حرف و قلم، مہاراشٹر عوامی کمیٹی، مراٹھواڑہ مسلم گریجویٹ فورم اور آفتاب فلمز کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران 9
دنوں میں اقبال اور خواتین، اقبال اور نوجوان، اقبال اور بچے، اقبال کا تاریخ اسلام، جیسے موضوعات پر تقاریر اور مضامین، "جشن اقبال 2020 اورنگ آباد" کے نام سے Facebook، پر بنائے گئے پیچ پر شائع کیے جائیں گے. اسی پیچ پر اقبال کے بارے میں مختلف شخصیات کے انٹرویوز، اور گروپ ڈسکشن وغیرہ بھی پیش کئے جائیں گے. اسی دوران آن لائن سیمینار، ویبینار، زوم میٹینگس وغیرہ بھی ہوں گی. شہر کے بچے اقبال کے بارے میں پوسٹ کارڈس لکھیں گے۔