پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر و دیگر ماہرین کی مخاطبت
حیدرآباد، 4 اکتوبر (یو این آئی) سولہویں صدی کے ایرانی شاعر محتشم کاشانی اور انیسویں صدی کے ہندوستانی شاعر میر انیس سے اپنے اپنے ملک میں جو بھی واقعہ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کے بارے میں جانتا ہے وہ ان دونوں سے بھی آشنائی رکھتا
ہے۔
محتشم کاشانی اپنی سادگی و سلاست اور میر انیس اپنی فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی اور خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران ،ممبئی کے زیر اہتمام منعقدہ ویبنار میں کیا۔