حیدر آباد، 24 مئی (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ انگریزی کی جانب سے نیشنل ٹرانسلیشن مشن، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز ، ڈپارٹمنٹ آف ہائر ایجو کیشن ، وزارت تعلیم ، میسورو کے اشتراک سے ایک دوروزہ بین الا قوامی کانفرنس به عنوان ” ثقافتوں کا ترجمہ : زبان اور ادب کے مشتر کہ زاویوں کی تلاش کا 25 اور 26 مئی، 2023
کو اہتمام کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی اجلاس سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں 11 بجے دن منعقد ہو گا۔
پروفیسر شگفتہ شاہین، صدر شعبہ انگریزی کے بموجب اس کا نفرنس کا مقصد کلیدی خطبات، مقالوں اور پینل مباحث کے ذریعے مختلف تہذیبوں و ثقافتوں - در میان فاصلوں کو پاٹنے اور مین ثقافتی تفہیم کے فروغ میں ترجمے کے رول پر نئے نقاط نظر اور زاویے تلاش کرنا ہے۔