ذرائع:
دوسری زبان کا پرچہ کا امتحان جو صبح 9 بجے شروع ہوا دوپہر 12 بجے اختتام پذیر ہوا۔ انٹرمیڈیٹ کے فرسٹ ایئر کے کل 4,82,677 طلباء امتحانات کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے
ریاست بھر میں 1,473 امتحانی مراکز تشکیل دیے ہیں جن میں 26,333 انویجیلیٹرس، 75 فلائنگ اور 200 سیٹنگ اسکواڈ ہیں۔ امتحانات کے لیے ایک کنٹرول روم کا انتظام کیا گیا ہے جس میں کسی بھی معلومات اور کسی طرح کی شکایات درج کی جا سکتی ہے۔ ٹیلی فون نمبر 24600110-040 اور 24655027-040 ہیں۔