حیدر آباد 28 فروری (یو این آئی) تلنگانہ بھر میں انٹر میڈیٹ امتحانات کا بدھ سے آغاز ہوا۔ ان امتحانات میں سال اول کے 4,78,718 طلبہ نے دوسری زبان کے پیپر - 1 ( تلگو، ہندی،
اردو، سنسکرت، عربی، فرانسیسی، مراٹھی اور کنڑ) کا امتحان دیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجو کیشن نے دوسری زبان کے پرچہ 1 کے سوالیہ پرچے
کے قرعہ اندازی میں سیٹ اے حاصل کیا۔