: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 4 ستمبر (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کے لیے ایک انٹریکشن پروگرام کیاگیا جس میں طلبہ کے ساتھ وہاں کے اساتذ ہ بھی شریک ہوئے۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق پروگرام میں طلبہ سے بات کرتے ہوئے قومی کونسل کے ڈائر کٹر شمس
اقبال نے کہا کہ جر نلزم آج کی ضرورت ہے اور جر نلزم اعتماد کی چیز ہے ،اس لیے آپ جتنا زیادہ دوسرے ادارے کے لوگوں سے ملیں گے اور کتابوں کا مطالعہ کریں گے اتنی ہی آپ میں خود اعتمادی آئے گی اور اپنے میدان میں کامیاب و کامران ہوں گے۔ جر نلزم کی باریکیوں کو سمجھنے اور اس کے علاوہ پبلشنگ کے طور طریقوں کو بھی جاننے کی کوشش کیجیے۔