اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں پروفیسر محمد نسیم الدین فریس کا توسیعی خطبہ
حیدرآباد، 30اگست (یو این آئی) ”دکنی زبان میں تعلیمی کاموں کا آغاز علاءالدین خلجی کی فتوحات سے بہت پہلے شروع ہوچکا تھا۔
متعدد صوفیا
کرام نے دکن کو اپنا مرکز بنایا اور انسانیت کی خدمات انجام دیتے رہے، ان میں چند نام حاجی رومی، سید شاہ مومن، بابا سید مظہرعالم وغیرہ کے ملتے ہیں۔
ابتداءمیں ان کے ذریعہ کیا جانے والا کام منظوم شکل میں تھا، پھرنثر میں کام ہونے لگا“۔