حیدرآباد، 14 دسمبر ( یو این آئی ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے نئے طلبہ اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ کسی بھی ادارے اور اس سے وابستہ افراد کی کامیابی ادارے کے ڈسپلن، پُر امن فضا اور دوستانہ ماحول میں مضمر ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے آج نئے
طلبہ، جن کا داخلہ 17 نومبر کے بعد ہوا ہے کے لیے منعقدہ دوسرے مرحلہ کے شمولیتی پرگرام ”دیکشارمبھ“ کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آن لائن منعقدہ اس پروگرام سے پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج ،پروفیسر علیم اشرف جائسی ، ڈین بہبودی ¿ طلبہ ، پروفیسر وناجا، ڈائرکٹر نظامت نے بھی خطاب کیا۔