حیدر آباد، 06 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کی راجدھانی حیدر آباد میں ہائیٹیکس ایگزیبیشن سینٹر میں جمعہ کے روز انڈیا انٹر نیشنل ٹریول مارٹ (آئی آئی ٹی ایم) کا آغاز ہوا۔
یہ
پرو گرام 08 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس پریمیئر ٹریول اینڈ ٹورازم ایونٹ کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سفر ، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔