the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 اپریل (ایجنسی) ملک میں آئی آئی ٹی ’مین انٹرنس ایگزام‘ میں چوری کو روکنے کے لئے تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ہر شفٹ میں تین ہزار جیمرز بھی لگائے گئے تھے اور امتحان کا براہ راست لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا تھا تاکہ شفافیت برقرار رہے ، اس کے علاوہ ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس سے اب سوال نامہ لیک بھی نہیں ہو سکتے ہیں۔

یہ کہنا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ڈائرکٹر جنرل ونیت جوشی کا، جن کے ادارہ نے کل پہلی بار آئی آئی ٹی مینز کا آن لائن امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ سات سے بارہ اپریل کو 267 شہروں کے 470 امتحان مراکز پر ہونے والے اس اہم امتحان میں 8 لاکھ 81 ہزار 96 طلبا نے ٹسٹ دیا جس



تین خواجہ سرا طالب علم بھی تھے اور تین لاکھ 30 ہزار 702 لڑکیاں تھیں ۔اس امتحان کے 9 غیر ملکی مرکز بھی تھے۔ اس امتحان میں دہلی کے شبھم شریواستو نے ٹاپ کیا اور کل 24 طالب علموں نے سو فیصد پرسنٹائل مارکس حاصل کئے. اس کے علاوہ تمام ریاستوں میں بھی ٹاپر اعلان کئے گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب این ٹی اے نے یہ امتحان منعقد کروایا۔ گزشتہ سال تک سی بی ایس ای اسے منعقد کرتا تھا۔

سی بی ایس ای بورڈ کے سکریٹری رہ چکے مسٹر جوشی نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ جب سے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی قائم ہوئی ہے، میڈیکل ،انجینئرنگ اور مینجمنٹ سے لے کر نیٹ وغیرہ کے امتحانات ہم منعقد کروارہے ہیں اور ہم نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرایا ہے جس سے سوالنامہ اب لیک نہیں ہوں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.