کھڑ گپور ، 18 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ در و پری مرمونے پیر کے روز کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی کھڑ گیور جیسے اداروں کو اختراع ، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ 21 ویں صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے میں اہم رول ادا
کرنا ہو گا۔
صدر جمہوریہ ہند محترمہ در و پدی مرمو نے آج (18 دسمبر 2023) کو آئی آئی ٹی کھڑ گپور کے 69 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے آئی آئی ٹی نظام کی پوری دنیا میں شہرت ہے۔