نئی دہلی،11 مارچ(یواین آئی) انڈین اسنٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی(آئی آئی ٹی) کھڑگپور واقع ٹیکنیکل ایکسیلینس سینٹر پانی کی صاف صفائی پر توجہ مرکوز کررہا ہے اور اس نے ملک کی کئی ریاستوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور سیلاب کے پانی کے نظام کی سمت میں اچھا کام کیا ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق آئی آئی ٹی
کھڑگپور میں واقع پانی کی صفائی ٹیکنیکل ایکسیلینس سینٹر (سی ٹی ای ڈبلیو پی) نے ایک ماہر،کم لاگت والی نینو فلٹریشن پر مبنی تکنیک تیار کی ہے جس نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تین الگ الگ مقامات پر 25 ہزار لوگوں کی صاف پینے کے پانی تک پہنچ کو یقینی بنایا ہے۔
یہ پانی بھاری دھات سے پاک ہے جو صحت کےلئے کافی خطرناک مانے جاتے ہیں۔