نئی دہلی، 7نومبر (یو این آئی) تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشک نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی) دہلی سمیت تمام آئی آئی ٹی اداروں کی طرف سے کئے گئے شاندار کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تمام آئی آئی ٹی ادارے نہ صرف قومی کے حامل ادارے ہیں بلکہ ہمارے ملک کی نمائندگی کرنے والا ایک عالمی فورم بھی ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے آئی آئی ٹی دہلی کے 51 ویں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر کہا کہ دیگر تمام آئی آئی ٹی اداروں کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی دہلی نے تحقیق اور تعلیم کے شعبہ میں غیرمعمولی طورپر اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ کیو ایس رینکنگ میں ’انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی‘ کے شعبہ میں آئی آئی ٹی دہلی نے دنیا میں 47واں نمبر حاصل کیا ہے اور اوور آل رینکنگ
میں آئی آئی ٹی دہلی دنیا کے چوٹی کے 200اداروں میں شامل ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی انجینئرنگ اور تکنالوجی کی سمت میں بہت اچھا کام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی بھی اعلی تعلیمی اداروں کو اپنی رینکنگ میں بہتری لانے کا مشورہ دیتی ہے۔ آئی ٹی آئی دہلی اس سمت میں تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ خواہ وہ تعلیم ہو، ریسرچ ہو یا انوویشن، آئی آئی ٹی دہلی نے گزشتہ تین برسوں میں سات نئے تعلیمی محکمے اور اسکول شروع کئے ہیں اور مختلف موضوعاتی شعبوں میں 13سنٹر آف ایکسیلنس کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے پورا عتماد ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی آئندہ وقت میں نئی تعلیمی پالیسی کے اہم مقاصد کے نفاذ میں دیگر ہندستانی اداروں کی قیادت کرے گا۔