the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گاندھی نگر، 7فروری (ایجنسی)گجرات میں مہاتما گاندھی کے تاریخی سابرمتی آشرم سے متصل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، گاندھی نگر میں آج "مولانا آزاد چیئر" کا قیام عمل میں آیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی فیروز بخت احمد ، چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کہا کہ عام طور سے گجرات اردو کے تعلق سے ایک ریگستان کی حیثیت رکھتا ، مگر آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں اردو اور مولانا آزاد چیئر کے نام کی بستی بس گئی ہے اور سائنس اور تکنالوجی کی اس زمین پر اردو کے شادیانے بھی بجنے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے تعلق ہے مولانا آزاد کی خدمات بے بہا اور بے لوث ہیں ۔


font-size: 18px; text-align: start;">
اس موقع پرپروفیسر اخترالواسع ، محترمہ سعیدہ سیدین حمید ،پروفیسر حمیدہ بانو چوپڑا، پروفیسر سدھیر کمار جین (ڈائریکٹر آئی آئی ٹی گاندھی نگر) نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر حمیدہ بانو چوپڑہ نے جو کیلیفورنیا کی برکلے یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں اردو پڑھاتی ہیں ، کہا کہ یہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ گاندھی نگر کی سائنس کی نگری میں مولانا آزاد کے نا م میں ایک چیئر کا قیام عمل میں آئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہندوستان میں سائنس اورثقافت کے جتنے بھی بڑے سینٹر ہیں ، وہ مولانا آزاد کی دین ہے جن میں ملک کے نامور آئی آئی ٹی، انڈین کونسل فار کلچرل رلیشن ، سی ایس آئی آر، آئی سی ایچ آر، انجمن ترقی اردو وغیرہ شامل ہیں۔ اس چیئر کے لیے ، حمیدہ بانو نے ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم آئی آئی ٹی کو فراہم کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.