: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 7 فروری(ذرائع) عثمانیہ یوینورسٹی میں 18 فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، یونیورسٹی کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے جمعہ کو کیمپس میں دھرنا دیا۔مظاہرین کے مطابق یونیورسٹی ایگزامینیشن برانچ نے سلیبس
(نصاب) کی تکمیل سے قبل ہی دوسرے سال کے طلباء کے لیے تیسرے سمسٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔طلباء کے مطابق، سائنس کالج سمیت کچھ شعبہ جات میں ابھی بھی 40 فیصد نصاب کا احاطہ کرنا باقی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے میں مقرر کیے جائیں۔