حیدرآباد/21جولائی(ایجنسی) 7 سال تک ہر روز نئے جوتے پہننے کا ریکارڈ بنانے والی حیدرآباد کی Asfia Quadri اصفیہ قادری کو 18میڈلس اور 21اسنادپیش کئے گئے ۔ساتھ ہی ان کے جوتوں کے ریکارڈ کلکشن کی نمائش بھی کی گئی۔ he Golden Book of World Records, Asia and India Book of Records and Assist World Recordsگولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈس، ایشیاء بک آف ریکارڈس اورانڈیا بک آف ریکارڈس کی جانب سے اصفیہ قادری کو ان کے عالمی ریکارڈ کے لئے مختلف زمروں میں جملہ 18میڈلس اور 21توصیفی اسنادات سے نوازا گیا۔
اصفیہ قادری کے 1251 اسکولی جوتوں، موزوں اور متعلقہ اشیاء کی حیدرآباد کے مینار
گارڈن میں نمائش کی گئی جس میں گولڈ بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مسٹر منیش وشنوئی، ایشیا بک آف ریکارڈس اور انڈیا بک آف ریکارڈس کی مسز وسودا رانی، اسسٹ بک آف ریکارڈس کے ڈاکٹر سی ارون کے علاوہ باٹا انڈیا کے ریجنل منیجر مسٹر مرلی دھرن اور روزری کانونٹ اسکول کی پرنسپل سسٹر لنڈا نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں اصفیہ قادری کے انوکھے اور منفرد ریکارڈس کے لئے انہیں اور ان کے ساتھ ان کے والدین ڈاکٹر علیم قادری اور عرشیہ علیم قادری کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے نہ صرف اپنی ہونہار بیٹی کے لئے سات برس تک ہر روز ایک نئے جوتے موزے کے خریدنے کا اہتمام کیا بلکہ اس سے زیادہ ا ہمیت اس بات کی ہے کہ ہر خریدی کے بل سے لے کر اس کی پیاکنگ کے ساز و سامان تک 27برس سے سنبھال کر رکھا جو خود اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔
اصفیہ قادری جس نے روزری کانونٹ اسکول کی ایک طالبہ کے طور پر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا اب ڈاکٹر ہیں145 اور ایم ایس کے لئے کوشش کررہی ہیں۔