: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: قطب الله پور حلقہ کے روڈا میستری نگر میں واقع ضامن ہائی اسکول میں سائنس ایکسیبشن کا انعقاد عمل میں آیا جس میں 5th کلاس تا 9th کلاس کے طلبہ نے حصہ لیا، طلبہ نے مختلف اقسام کے جدید ٹیکنولوجی اور ذہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سائنسی نمائش کے ذریعے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ چونکہ بچوں کا سوچنے کا انداز بڑوں سے مختلف ہوتا ہے اس لئے وہ اپنے سائنسی ماڈلز کی بناء پر ایسی کئی چیزیں بنا لیتے ہیں جنہیں مزید بہتر کر کے یا تھوڑا اور کام کر کے حقیقت میں کوئی چیز بنائی جاسکتی ہے۔ سائنسی نمائش کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ طلبہ کو کتابیں پڑھانے کے ساتھ عملی زندگی میں سائنس کے تجربات کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ طلبہ نے جو پڑھا ہے اسے حقیقی زندگی کے مسائل حل کرنے کیلئے سائنسی ماڈلس پیش کر کے اپنے صلاحیتوں کو ناظرین کے سامنے پیش کیا ہے۔ سائنس پروجیکٹ طلبہ کو کچھ وقت کیلئے نصابی کتابوں سے نکال کر عملی زندگی میں لے آتے ہیں یعنی طلبہ کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے طور پر کوئی سائنس ماڈل بنا سکتے ہیں۔
سائنس ماڈل بنانے سے سمجھ میں آتا ہے کہ انہیں جو پڑھایا گیا ہے اسے حقیقی زندگی کے مسائل حل کرنے کیلئے کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔ سائنس نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ کی دیگر صلاحیتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوتا ہے نیز نئی صلاحیتیں بھی ابھر کر سامنے آتی ہیں۔ طلباء نے ایئر پولیوشن، قلب کے فنکشنز ، ڈے اینڈ نائٹ ورکنگ ماڈل، ارتکویک الارم جیسے مختلف قسمیں ڈسپلے کیں۔ مثال کے طور پر ایک سائنس پروجیکٹ بنانے کے دوران طالب علم صرف ماڈل ہی نہیں بناتا بلکہ اس کا دماغ تیزی سی چلتا رہتا ہے ، اور وہ یہ بھی سوچتا رہتا ہے کہ یہ ماڈل کتنا فائدہ مند ثابت ہو گا، اور اس کے ذریعے وہ کیا نیا کر سکتا ہے۔ آج یہ کارنامہ قطب الله پور کے ضامن ہائی اسکول میں منعقدہ سائنس ایگز یمیشن “ میں دیکھنے میں آیا جہاں اسکول ہذا کے طلباء نے مختلف سائنسی ماڈلس پیش کئے تھے۔ پروگرام کا افتتاح پرنسپل سید زاہد علی، شیخ سلیمان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے طلبہ کے والدین نے بھی حصہ لیا۔ پروگرام میں طلباء نے کلچرل پروگرام بھی پیش کیا ناظرین نے طلباء کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔