حیدرآباد17جنوری(یواین آئی)شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات بشمول کلاس ٹسٹ وغیرہ جو 17تا31جنوری ہونے والے تھے،غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
یہ
فیصلہ حکومت کے احکام اور تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن (ٹی ایس سی ایچ ای)کے صدرنشین کی جانب سے جاری کردہ مکتوب کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔
عثمانیہ یونیورسٹی نے پیر کو یہ بات بتائی۔