حیدرآباد 20فروری(یواین آئی)تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم مادری زبان کے موقع پر دانشوران اردو کے ساتھ ایک نشست 21فروری کو 11بجے دن اردومسکن حیدرآباد میں زیر سرپرستی
محمد رحیم الدین انصاری، صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی ہوگی۔
ڈاکٹر محمد غوث، ڈائریکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی نگران ہوں گے۔
مہمان خصوصی شاہ نواز قاسم ڈائریکٹر/سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ ہوں گے۔