: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد17نومبر(یواین آئی)تنظیم ادب اور ادب گاہ کے زیر اہتمام 27 نومبر ہفتہ کو 7 بجے شب بمقام خواجہ شوق ہال اردو مسکن، خلوت، حیدرآباد میں تخلیقی لہجوں کا سنگم شبِ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کی صدارت قاضی اسد ثنائی کریں گے، جناب صلاح الدین نیر، ڈاکٹر محمد غوث، ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز مدیر ہفت روزہ گواہ، ڈاکٹر عبدالسمیع صدیقی ڈایریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی مانو،جناب فاروق طاہر، ماہر تعلیم بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے، مدعو شعرائے کرام ڈاکٹر محسن جلگانوی، ڈاکٹر فاروق شکیل، جناب آغا سروش، جناب انور سلیم، جناب رشید شہیدی، جناب سیف نظامی، جناب طاہر گلشن آبادی، محترمہ تسنیم جوہر، محترمہ ارجمند بانو، محترمہ سیدہ انجم، جناب ظفر فاروقی، جناب کوکب ذکی، جناب نور الدین امیر، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، جناب فاروق عارفی، جناب وحید پاشاہ قادری، جناب افتخار عابد، جناب محبوب خان
اصغر، جناب سید تمجید حیدر، جناب یوسف قدیر، سید جعفر، ریاست علی اسرار، علی بخاری، سلطان محمود ایڈوکیٹ، کیلاش بھٹڈ، ساجد سنجیدہ،سید سہیل عظیم اور اسماعیل قدیر کے علاوہ ضلعی شعراء میں جناب چچا پالموری (محبوب نگر)، جناب فیاض علی سکندر (سدا شیو پیٹ)، مسرور نظامی (بسوا کلیان)،جناب شکیل ظہیر آبادی کلام سنائیں گے، جناب سردار سلیم، صدر بزم، خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے، ڈاکٹر سید معین افروز معتمد تنظیم ادب نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور ڈاکٹر سید عبدالمھیمن قادری اظہار تشکر کریں گے، جناب واحد علی خان ایڈووکیٹ، جناب ظفر محی الدین، جناب فرید ضیائی، جناب سید حبیب امام قادری، ڈاکٹر مختار احمد فردین اور جناب میر مبشر علی اور جناب معراج جعفری خصوصی مدعوئین کی حیثیت سے شرکت کریں گے، اراکین استقبالیہ سید ماجد خلیل، مفتی اختر ضیاء، سراج یعقوبی، حافظ شمس ابوالعلای، اظہر لطیفی اور عرفان ساحل نے محبان اردو سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔