the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان

 

دو طالبات نے 995 مارکس حاصل کر کے ریاستی سطح پر ٹاپ رینک حاصل کیا


حیدرآباد: 22 اپریل 2025: (پریس نوٹ) سال 2025 کے انٹرمیڈیٹ نتائج ایم ایس جونیئر کالج کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

ایم ایس کالج کے طلباء نے اس بار شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ سال کےریکارڈ کو بریک کیا اور نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ایم ایس کالج کے سیکنڈ ائیرکی طالبات عائشہ فاطمہ اور عذرین فاطمہ دونوں نے 995 مارکس حاصل کر کے ریاستی سطح پر امتیازی مقام حاصل کرنے والے طلباء میں اپنی جگہ بنائی۔

 

 

 

 

 

ان دونوں طالبات کے علاوہ10 طلباء نے 994 اوراس سے زآئد مارکس، 19 نے 993 اوراس سے زآئد مارکس ،29 طلباء نے 992اور اس سے زائد مارکس، 40 طلباء نے 991 اور اس سے زائد مارکس،اور اس طرح 48 طلباء کو 990 اور اس سے زائد مارکس حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

 

 

 

 

 

ایم ایس جونئر کالج کے اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلباء کے لئے مانصاحب پر واقع جی آر کے سیمینار ہال میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چیرمین جناب محمد لطیف خان نے بہترین تعلیمی مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔

 

 

 

 

 

 

 

انہوں نے اپنی تقریرکے دوران اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلباء کو ہدایت کی کہ زندگی میں ترقی کے لئے اپنی محنت اور کوشش کوجاری رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا مقصد قوم و



ملت کے بچوں کو قابل بنانا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

جناب محمد لطیف خان نے کہاکہ وسیع پیمانے پر قوم و ملت اور انسانیت کی خدمت کرنا ایم ایس ایجوکیشن کا بنیادی مقصدہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ایم ایس ایجوکیشن کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد و نصرت حاصل ہے۔

 

 

 

جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ رواں تعلیمی سال ایم ایس جونیر کالج کے 48 طلباء کو 990 اوراس سے زائد مارکس حاصل ہوئے ہیں ۔ ایم ایس جونیر کالج کی بی پی سی کی طالبہ اذینہ سلطانہ کو ایم ایس ایجوکیشن کی جانب سے عمرہ کو روانہ کرنے کا اعلان کیا انہیں 991 مارکس حاصل ہوئے اور ان کے والد بقید حیات نہیں ہیں ۔

 

 

 

 

تقریب کو ایم ایس ایجوکیشن کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد اور مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین اور ڈائرکٹر و سینئر فیکلٹی جناب غوث الدین نے بھی خطاب کیا ۔بہترین تعلیمی مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی ۔

 

 

 

اس بار منفرد انداز میں طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر طلبہ کو عمامہ پہناتے ہوئے اور طالبات کو تاج پہناکر تہنیت پیش کی گئی ۔

 

 

اس کے علاوہ بہترین تدریسی خدمات کے پیش نظرچیف اکیڈیمک افسیر ڈاکٹر مظہر سلیم صاحبہ، ڈائرکٹر وسینئر فیکلٹی جناب غوث الدین اور ڈائرکٹر جناب صادق علی کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر غلام رسول خان سیمینار ہال طلباء اور سرپرستوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.