حیدرآباد، 14 ستمبر (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ہندی سیل کے زیر اہتمام 14 تا 20 ستمبر 2021ء”ہندی ہفتہ“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کے ہاتھوں آج پہلے دن ہندی پوسٹر کا اجراءعمل میں
آیا۔
کووڈ 19 وباءکے پیش نظر وزارتِ داخلہ ، حکومت ہند کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کو ملحوظ رکھتے ہوئے ”ہندی ہفتے“ میں یونیورسٹی کے اسٹاف اراکین کے لیے لیکچر، کہانی کی پیشکش نیز کوئز مقابلے آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔