نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ کورسز میں آخری سال کے امتحانات کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے منگل کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے متعلقہ فریقین کے وکلاء کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ عدالت
نے تمام فریقین کو تین دن میں اس کے سامنے اپنا تحریری رخ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
درخواست گزاروں میں سے ایک، یش دوبے کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی اور کچھ طلباء کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ شیام دیوان ُ پیش ہوئے، جبکہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی طرف سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے پیروی کی۔ درخواست گزاروں میں شیوسینا کی یوتھ ونگ یووا سینا بھی شامل ہے۔