the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 21 دسمبر (پریس نوٹ) ہندوستان کے سابق بین الاقوامی کرکٹر جناب محمد اظہرالدین جو اس وقت حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر ہیں نے کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے خیر سگالی ملاقات کی۔
غیر رسمی ملاقات میں، پروفیسر عین الحسن نے مانو کیمپس، گچی باو ¿لی، حیدرآباد میں معیاری کرکٹ گراو ¿نڈ کی تیاری کے لیے ایچ سی اے کے اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔ سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان نے اس تجویز میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی کیمپس میں مختلف کھیلوں کے لیے موجودہ سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملے کو آگے بڑھانے سے اتفاق



بھی کیا۔ پروفیسر عین الحسن نے جناب اظہر الدین کو ایک رسمی نمائندگی بھی سونپی۔اجلاس کے دوران پرو وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی کے صدر نشین پروفیسر محمد عبدالعظیم، ڈپٹی ڈائرکٹر نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود ڈاکٹر اے کلیم اللہ بھی موجود تھے۔
اُردو یونیورسٹی میں نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود 2011 میں قائم کیا گیا اور اس کے تحت کرکٹ، فٹ بال، والی بال کے گراو ¿نڈس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج جیسے کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں۔ منصور علی خان پٹوڈی انڈور اسٹیڈیم ، جمنازیم، کرکٹ اور فٹ بال کے لیے ایک بڑا کھیل کا میدان دھیان چند اسپورٹس گراﺅنڈ بھی بنایا گیا ہے۔ مانو کے طلبہ میں کرکٹ کافی مقبول کھیل ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.