the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 بعنوان 'ملت کی تعمير میں بہنوں اور بیٹیوں کا کردار'
خواتین اور لڑکیوں کے لئے منعقد جلسہ سے خطاب کریں گے
حیدرآباد۔ 5؍نومبر (پریس نوٹ)  جئے پور اور گلبرگہ میں خواتین اور لڑکیوں کے اجلاس سے خطاب کے بعد معروف اسکالر اور عالم دین حضرت مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی حیدرآباد میں بھی خواتین اور لڑکیوں کے لئے خصوصی طور پرمنعقدہ جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے  تشریف لائیں گے۔ اس جلسہ کا انعقاد تنظیم نسوان کل ہند مجلس تعمیر ملت کرے گی ۔ 

مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی  کے دورہ حیدرآباداور خصوصی اجلاس سے خطاب سے متعلق پریس کو واقف کروانے کے لئے  کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر انتظام اقبال اکیڈیمی واقع گلشن خلیل فرسٹ لانسر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
 اس موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے صدر جناب ضیا ٔ الدین نیر نے  میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ73  یوم رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمن میں مولانا سجاد نعمانی  8  ؍نومبر کو صبح 10-30بجے  صبح 



سے  دوپہر ایک بجے تک میٹرو کلاسک گارڈن  واقع آرام گھر چوراستہ، راجندرنگر میں خواتین و لڑکیوں کے لئے خصوصی طور پر منعقد کئے جانے والے جلسہ سے خطاب کریں گے،  اس کا موضوع  ملت کی تعمير میں بہنوں اور بیٹیوں کا کردار، ہوگا۔ اس اجلاس  کے لئے جلسہ گاہ میں صرف خواتین اور لڑکیوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی ۔ البتہ مرد حضرات  کے لئے جلسہ گاہ کے باہر بیٹھنے اور جلسہ کی کارواائی کو ایل ای ڈی اسکرین پر مشاہدہ کا انتظام رہے گا ۔
اس موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری جناب محمد عمر شفیق جناب وہاج الدین صدیق نائب صدر تعمیر ملت اور محمد سیف الرحیم قریشی نے بھی پریس سے مخاطب کیا ۔ 
 جناب محمد عمر شفیق نے کہا کہ
 سماج میں پھیلی بے راہ روی اور ازدواجی رشتوں میں بڑے پيمانے پر اختلافات اور اس کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کے ضمن میں مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کاخصوصی خطاب کافی اہمیت رکھتا ہے
اس موقع پر انہوں نے  ملت کی  بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کی کہ  وہ  ضرور اس  جلسہ میں شرکت کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.