نئی دہلی ، 22 جون (یو این آئی) پروفیسر محمد افسر عالم ، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے بانی حکیم عبد الحمید کے خوابوں کو پورا کرتے ہوئے یونیورسٹی کو تعلیم و تحقیق میں سرخیل بناکر’ نیشنل اسسمینٹ ینڈ ایکریڈیشن کونسل‘ (این اے اے سی) سے اعلیٰ گریڈ حاصل کرنا ان کا ہدف ہے
جامعہ ہمدرد کے نومنتخب وائس چانسلر پروفیسر افسرعالم نے منگل کے روز
’یواین آئی ‘ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یونیورسٹی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود اپنا تعلیمی پروگرام آسانی سے چلانے میں کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح یونیورسٹی کے لئے این اے اے سی میں اے + گریڈ حاصل کرنا ہے اور اس کے لئے ان کی تیاری کے لئے ایک سال کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ڈینٹل کالج قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔