حیدرآباد، 25 فروری (یو این آئی) شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مانو کوڈنگ کلب (MCC) نے 21 فروری 2021 کو پروفیسر عبدالواحد‘ ڈین ، اسکول آف ٹکنالوجی کی رہنمائی میں ہیکررینک پلیٹ فارم پر ایک آن لائن ہیکاتھن کا انعقاد کیا جس میں بی ٹیک ، ایم ٹیک اور ایم سی اے کے 120 طلبہ نے حصہ لیا اور50 طلبہ نے
چیلنجوں کو بخوبی حل کیا۔
ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ کے مطابق بی ٹیک سال دوم سے غلام مصطفی ‘محمد شفیع ، محمد یزدان رضوان جبکہ بی ٹیک سال چہارم سے عبد الکفیل خان اور داؤد ابراہیم بٹ پانچ بہترین اسکور پانے والے انعام یافتگان میں شامل ہیں۔
یہ ہیکاتھن 4 گھنٹے کی مدت میں حل کرنے والے 2 آسان ، 2 درمیانی اور 2 مشکل مسائل پر مبنی تھا۔