حیدرآباد،5 مارچ (یو این آئی)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ سوشل ورک کے زیر اہتمام کل پی ایچ ڈی اسکالرز کے لئے ”مقداری تحقیق - مواد کا تجزیہ اور تشریح“ کے موضوع پر ایک گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
سوشل ورک مضمون کے ماہر ڈاکٹر
ڈی کے لال داس، نے مقداری تحقیق کی اہمیت، رپورٹس اور مقالات میں اس کے استعمال پرگفتگو کی۔
اپنے لیکچر میں انہوں نے تحقیق کے عمل کی تفہیم، تجزیہ اور تشریح میں اعدادوشمار کے استعمال، تحقیق کے نتائج کا تجزیہ اور مواد کے جائزے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔