ذرائع:
سپریم کورٹ نے جمعرات کو نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے سے متعلق دائر کی جانے والی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت اعظمی نے ایک اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ 'کونسلنگ جاری رہے گی اور ہم اسے نہیں روک رہے ہیں ۔ جب امتحان ہوتا ہے تو سب کچھ مکمل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے، عدالت نے کہا کہ امتحان کو مکمل طور پر منسوخ کرنا ابھی
صحیح طریقہ نہیں ہے۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وزارت تعلیم کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی نے 1500 سے زیادہ بچوں کا دوبارہ امتحان لینے کا مشورہ دیا ہے۔ اگر یہ لوگ دوبارہ پیپر نہیں دیتے تو گریس نمبر ہٹانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ جن 1,563 طلباء کو گریس نمبر دیئے گئے ہیں انہیں 23 جون کو ہونے والے امتحان میں شرکت کا اختیار دیا جائے گا۔ اسی وقت، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے دلیل دی کہ اس کا نتیجہ 30 جون سے پہلے آجائے گا۔