کلکتہ26جولائی (یواین آئی) مغربی بنگال میں ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج شائع ہونے کے بعد سے ہی طلبا مسلسل احتجاج کررہے ہیں اب مغربی بنگال محکمہ تعلیم نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ
احتجاج کرنے والے طلبا کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔
ہائر سیکنڈری کے نتائج شائع ہونے کے بعد پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا میں طلبا کے احتجاج کی خبریں شائع ہورہی ہیں ۔
ریاستی حکومت اس پورے معاملے میں پریشان ہیں ۔