the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 24 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے منگل کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 21 ویں صدی میں ہندوستان کی نئی نسل کو تیار کرے گی جن کی قیادت میں عالمی فلاح و بہبود کی قیادت ہوگی۔
قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) کے نفاذ کے ایک سال کی کامیابیوں پر تیار کردہ کتابچہ جاری کرنے کے بعد مسٹر پردھان نے آج کہا کہ گزشتہ ایک سال اور ایک ماہ کی کامیابیوں کو دیکھ کر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ گزشتہ چار پانچ برسوں میں وزارت تعلیم اور سماجی انصاف وتفویض کی وزارت نے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے ، جس سے ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کو بحال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتابچہ قومی تعلیمی پالیسی کی کامیابیوں کے اعداد و شمار حاصل کرنے کا



مسودہ نہیں بلکہ 21 ویں صدی میں ہندوستان کی قیادت میں عالمی فلاح و بہبود کا مسودہ ہے۔ اس میں علم کے ذریعے کردار کی تعمیر اور کردار سازی کے ذریعے قوم کی تعمیر کا تصور ہے جو صدیوں سے ہندوستان کی روایت رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے قومی تعلیمی پالیسی کے عملدرآمد کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی کے ذریعہ تیار کتابچہ کا اجرا کرنے کے علاوہ ’نپُن بھارت مشن‘،ورچوول لائیو کلاس رومز اور ورچوول لیبز کے ذریعے ایک جدید ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم مہیا کرانے کیلئے این آئی او ایس کا ورچوول اسکول اور این سی آر ٹی کا متبادل تعلیمی کلینڈر 2021-22 کو لانچ کیا ۔ اس کے علاوہ معذور بچوں کے لیے این سی ای آر ٹی کی تیار کردہ مزاحیہ کتاب ’پریا‘ بھی جاری کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.