اُردو فاونڈیشن نیپال کے زیر اہتمام بہ یاد غالب بین الاقوامی مذاکرہ و مشاعرہ
تولہوا (نیپال)30دسمبر (یو این آئی)غالب کی شاعری زندگی کے مختلف النوع رنگ سے عبارت ہے زندگی کے مختلف رنگوں کا ایک سچا شعور اور کھرارنگ غالب کے یہاں ملتا ہے ان
خیالات کا اظہار اُردو فاونڈیشن نیپال کے صدر سحر محمود نے فاو نڈیشن کے زیر اہتمام غالب کی یاد میں منعقدبین الاقوامی مذاکرہ و مشاعرہ کے موقع پر تولہوا نیپال میں کیا وہ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے غالب کی مقبولیت اور ان کی شاعری کی خصوصیات پر اظہار خیال کررہے تھے۔