ممبئ ، 28 دسمبر (یو این آئی )اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کے یوم پیدائش پر کل شب دیر گئے ممبئ میں پاسبان ادب کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن مذاکرہ پرایک خصوصی پروگرام میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ غالب پر خود اردو شاعری کو ناز ہے، غالب کی عظمت کا راز یہ ہے کہ وہ کئی بار اس مقام پر نظر آتے ہیں جہاں عام زبان میں گفتگو کرنا محال ہے
۔
مذکورہ پروگرام میں شاعروصحافی شمیم طارق نےغالب کی حیات و شخصیت اور شاعری کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہاکہ غالب کی حیات و شخصیت اور شاعری کے حوالے سے ان کو خود بھی اس حقیقت کا احساس تھا اور انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا ہے ۔
اس خصوصی مجلس کا انعقاد ’’پاسبان ادب ‘‘ نے کیا تھا جس کے سربراہ قیصر خالد آئی پی ایس ہیں ۔