the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 9نومبر(ایجنسی) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے آج ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں اردو سے محبت رکھنے والوں نے یوم اردو تقریبات کا انعقاد کیا ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب دہلی کی غالب اکیڈمی میں منعقد کی گئی۔

یہاں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا کی طر ف سے منعقد تقریب میں شرکاء نے اردو کی موجودہ صورت حال کے مختلف اسباب پر روشنی ڈالی اور گنگا جمنی تہذیب کی علامت اس تہذیب کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر اردو قارئین کے اضافہ کی صورتیں کے عنوان سے ایک سیمنار کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر سید فاروق نے پروگرام کی صدارت کی۔مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد رحمانی کے علاوہ ڈاکٹر جگن ناتھ آزاد کی دختر مکتالال،ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق، اے رحمان ایڈوکیٹ، سید نفیس عابدی، مولانا برہان اختر قاسمی،سہیل انجم نیز مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ہندوستان کے مختلف صوبوں بشمول بہار، اترپردیش، مغربی بنگال، کرناٹک،تلنگانہ، مہاراشٹر، اوڈیشہ، گجرات، تمل ناڈو،چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، پنجاب، اتراکھنڈکے علاوہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، سعودی



عربیہ، پاکستان، امریکہ، کناڈا، جاپان وغیرہ سے بھی اردو ڈے منائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔


دہلی میں منعقد تقریب میں امسال بھی اردو کی نمایاں خدمت انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سنٹرل کاونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن(سی سی آر یو ایم) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد خالد صدیقی کو اردو اور طب یونانی کے فروغ میں ان کے نمایاں خدمات کے لئے لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ان کے علاوہ ڈاکٹر عزیز اللہ شیرانی(ٹونک) کو منشی پریم چند ایوارڈ برائے تعمیری ادب" معین شاداب(دہلی) کو حفیظ میرٹھی ایوارڈ برائے شاعری" ڈاکٹر رضا الرحمان عاکف سنبھلی کو مولانا اسماعیل میرٹھی ایوارڈ برائے ادب اطفال اور ڈاکٹر عمران عندلیب کو قاضی عدیل عباسی ایوارڈ برائے ادب دیا گیا۔ اردو صحافت کی خدمت کے لئے جن صحافیوں کو ایوارڈ د یا گیا ان میں عبدالباری مسعود(مولانا محمد مسلم ایوارڈ)" انصاری اطہر حسین (محفوظ الرحمان ایوارڈ)" جاوید قمر(مولانا عثمان فارقلیط ایوارڈ)" محمد نوشاد ندوی(عبدالماجد دریابادی ایوارڈ)" حبیب سیفی(ناز انصاری ایوارڈ) شامل ہیں۔

اس موقع پر یادگاری مجلہ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ اس سال کا مجلہ میں اردو کے مشہور شاعر ڈاکٹر جگن ناتھ آزاد پر خصوصی گوشہ ہے۔عالمی اردو ڈے کے روح رواں اور کنوینر ڈاکٹر سید احمد خان نے اردو ڈے کوجوش و خروش سے منانے کے لئے اردو کے چاہنے والوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے محبان اردو سے اپیل کی کہ اس زبان کے فروغ کے لئے زبانی سے زیادہ عملی اقدام کی ضرورت ہے اور ہر ایک کو اسے اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.