حیدرآباد 22ڈسمبر (یواین آئی)صدر نشین تلنگانہ ساہتیہ اکیڈمی کے عہدہ کی ذمہ داری گوری شنکر نے حاصل کی۔
رویندر بھارتی میں اس عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس نئی ذمہ داری پر وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا
اور کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو بہتر انداز میں ایمانداری کے ساتھ انجام دینے کی بھرپور مساعی کریں گے۔
اس موقع پر وزیر سیاحت و اسپورٹس سرینواس گوڑ، نائب صدر نشین ریاستی منصوبہ بندی کمیشن ونود کمار اور دیگر نے گوری شنکر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔