the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ڈاکٹر محمد معظم حسین نے  ایم ایس کی چار طالبہ کی گورنر سے ملاقات کو ایک اعزاز بتایا
حیدر آباد ، /12 فروری :  ( پریس ریلیز) یونیسکو کے تعاون سے چلنے والی ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے ہ منتخب ایم ایس کریٹیو سکول کی چار طلبہ نے آج صبح تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتامل سائیں سندر راجن سے راج بھون میں ملاقات کیا ۔ ان کے ہمراہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین او راکیڈمک  ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حمید بھی تھے۔  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے جاری ایک پریس بیانیہ میں آج اسکی جانکاری دی گئی۔ 
 گورنر کے افس سے ان کی ملاقات کے وقت کا کنفرمیشن گزشتہ شام ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈمی کو موصول ہوا جس کے بعد ٹین پارلیمنٹ کے لیے منتخب ایم ایس کریٹیو اسکول کی ان چار طالبہ نے گورنر سے ملاقات کیلئےآج صبح راج بھون پہنچی۔
 سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے گورنر سے آج ایم ایس کی ان چار طالبہ کی ملاقات کو ایک اعزاز بتایا ۔ انہوں نے پریس کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گورنر سندر راجن ان لڑکیوں کی نالج اور صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوئیں اور ان کے خیالات بڑی توجہ سے سنیں۔ گورنر نے تقریبا ۲۵ منٹ تک ان  طالبہ سے بات چیت کی اور ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ہر ایک بچی نے اپنے پروجکٹ کی جانکاری گورنر کو دی اور بتایا کہ وہ ٹین پارلیمنٹ میں کیا چیزیں پیش کرینگی۔ گورنر نے ان کامیاب بچیوں کو سرٹی فیکٹ اور پھولوں کا گلدستہ بھی دیا اور ان کو کامیابی کی دعائیں دیں۔
  اس سے قبل ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے ان بچیوں کا تعارف گورنر سندر راجن سے کراکر ان کی کارکردگی کی تفصیلات سے  انہیں  واقف کرایا۔انہوں نے بتایا کہ پورے تلنگانہ ریاست سے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی یہ واحد 4 طالبات ہیں1) امینہ عزیز بنت   محمد عزیز علی،   2) عتیقہ عمودی بنت  شیخ عبدالرحیم، 3) ماریہ خالد ساچے بنت  خالد ساچے  4) سمیرہ ام کلثوم بنت 



محمد رفیق   جنہوں نے منتخب اس 100 ممبران پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔  اوریہ چاروں ایم ایس کریٹیو  اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ ہیں۔
 انہوں نے گورنرڈاکٹر سندر راجن کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا تعارف بھی دیا اور بتا یا کہ سماج سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے گزشتہ تین دہائیوں سے ایم ایس تعلیم کے میدان میں کام کر رہا ہے۔ایم ایس دینی ماحول میںماڈرن تعلیم مہیا کراتا ہے ۔ جہاں کے جی سے یو جی کی تعلیم دی جاتی ہے اس کے علاوہ نیٹ ، آئی آئی ٹی اور دیگر مقابلہ جاتی  امتحانوں کی تیاری بھی کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کے رزلٹ کافی حوصلہ بخش ہوتے ہیں اور ہر سال اِیم ایس کے طلباء ریاستی سطح پر ٹاپ کرتے ہیں۔ حالیہ میںUPSC   کے سول سروس امتحان  میں ایم ایس آئی اے ایس  اکیڈمی سے کامیاب ہونے والے دو طلباء کی تفصیلات سے بھی انہوں نے گورنر کو واقف کرایا۔
اکیڈمک ڈائرکٹر  ڈاکٹر سید حمید نے گورنر کو ایک منٹو ، شال اور گلدستہ پیش کیا اورورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں ان بچیوں کے انتخاب ہونے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ دنیا کی سب سے بااثر پالیسی ساز ادار ہ ٹین پارلیمنٹ کی ان  4منتخب ارکان نے  تلنگانہ کے ہوم منسٹر محمد محمودعلی سے بھی ان کے آفس میں ملاقات کیا جہاں ریاستی وزیر داخلہ نے  ان بچیوں کی کامیابی کی سرہانہ کیا اور انہیں تہینت بھی پیش کیا۔ 
 
 اس ورلڈ پارلیمنٹ کی ایم پی اے منتخب ہو جانے کے بعد  UNESCO    کے تحت چلنے والے اس عالمی ٹین پالیمنٹ میں یہ طالبات اب عالمی مسائل کے حل کے لیے پالیسی تیار کریں گی اور ان کے بتائے گئے تجاویز کو عملی جامہ پہنا کر عالمی سطح پر انسانوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔  اب  یہ طالبہ عالمی سطح پر انسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کریں گی اس پارلیمنٹ کے اراکین کی تجاویز کو انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ساری دنیا میں نفاذ کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.