the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سال کے آخری اور نئے سال کے پہلے دن پبلک گارڈنس نامپلی میں دو سو سے زآئد اسٹارٹ اپس اور اس شعبہ کے ماہرین شرکت کریں گے
حیدرآباد۔ 29 ڈسمبر ۔ (پریس ریلیز) ایم ایسایجوکیشن اکیڈیمی کی پہل  سے قائم ایڈ وینچر انکیوبیشن فاؤنڈیشن ،ہندوستان کا پہلا اور سب سے بڑا طلبہ پر توجہ مرکوز کرنے والا  اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر اپنی تیسری سالگرہ کے موقع پر فاؤنڈرز فیسٹ 23 - دی گریٹ حیدرآباد بزنس چیلنج کا انعقاد کر رہا ہے۔  باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں منعقدہ  دو روزہ فاؤنڈرز فیسٹ میں 200 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروبار  اکھٹا ہوں گے۔
ایڈ وینچر پارک کے   نوجوان سی ای او معراج فہیم نے  فاؤنڈرز فیسٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈرز فیسٹ شہر کے    صنعت کار، معماروں، ڈیزائنرز، کاروباری افراد،  انفلوئنسرس  کو یکجا کرتا  ہے۔ یہ فیسٹ سرمایہ کاروں، سرپرستوں اور صنعت کے دیگر SMEs کو نمائش  اور ساتھ ہی ساتھ  نیٹ ورک  بنانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد مقامی اور چھوٹے اور درمیانی درجہ کے کاروبار کی صنعت  کے لئے جدت، اور ان میں آگاہی کو فروغ دینا اور ان کی  ہمت افزائی  کرناہے۔  فاؤنڈرز فیسٹ  کےایونٹ میں داخلہ  ہر ایک کے لیے مفت ہے اور ہر عمر کے سامعین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ہر کوئی 2 دن (31 ڈسمبر 2023 اور یکم جنوری 2024) دونوں یا کسی بھی دن مفت میں اس نمائش کا دورہ کر سکتا ہےاور 200 اسٹالز  کی سرگرمیوں اور خریداری کی وسیع رینج سے لطف اندوز  ہوسکتے ہیں۔ فاونڈرس فیسٹ ، شاپنگ سے  دلچسپی رکھنے والوں اور ہر خاص و



عام ایک کو خوش آمدید کہتا ہے۔ معراج فہیم نے    عوام سے مخاطب ہوکر  کہا کہ وہ یہاں
حیدرآباد کے  ابھر تے ہوئےبومنگ اسٹارٹ اپس کی طرف سے مختلف قسم کی اختراعی مصنوعات کی پیشکشں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہاں عوام کے لئےچھوٹے کاروبار کی مصنوعات اور  دستکاری، زیورات، کھانے پینے کے اسٹال   دستیاب ہوں گے ۔
۔فاؤنڈرس فیسٹ دو روزہ ایونٹ کے دوران مشہور Infleuncers،  اسٹارٹ اپ کے فاونڈرس طلبہ، اینجل انوسٹرس، چھوٹے کاروباری مالکان اور  30,000  افراد کے شرکت کی توقع ہے ۔ اس موقع پرحیدرآباد کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم  کی نامی گرامی شخصیات  کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیاہے۔ فاؤنڈرس فیسٹ کا ، پبلک گارڈن، نامپلی حیدرآباد میں31 دسمبر اور 1 جنوری کو رات صبح 10 بجے رات 9.30 بجے تک سے  مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
ایڈوینچر پارک کے بارے میں: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے قائم ایڈ وینچر پارک ایک طالب علم پر مرکوز، اسٹارٹ اپ  کےابتدائی  مرحلہ پر کام کرنے والا انکیوبیٹر ہے جس کا مقصد  طلبہ کوبااختیار بنانا ہے۔طلباء کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس اپنے تعلیمی شیڈول کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ایک وژن کے ساتھ آغاز کیا۔اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ  اپنے طلبہ کمیونٹی میں انکیوبیشن  کے جذبہ کو ترقی دیں  آئیڈیاز کو عملی شکل دینے میں مدد کریں اس طرح کہ طلبہ کوانفرادی سطح پر کوئی دشواری نہ پیش  آئے۔
۔
مفت رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے، براہ کرم https://foundersfest.org/ پر جائیں یا رابطہ کریں۔اس کے علاوہ
team@foundersfest.org اور 9353994283    
پر ربط پیدا کریں یایا ویب سائٹ: https://www.edventurepark.comوزٹ کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.