نئی دہلی، 4 جنوری (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو نوجوانوں سے قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی مادری زبان کے تناظر میں مہاتما گاندھی کی 'نئی تعلیم' کی پیریو کرتی ہے۔
نائب صدر نے مہاراشٹر کے وردھا میں مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی
یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لسانی تنوع ہماری طاقت ہے، ہماری زبانیں ہماری ثقافتی اتحاد کا اظہار کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لسانی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستانی زبانوں میں مکالمے کو بڑھانا چاہیے اور یونیورسٹیوں کے لینگویج ڈپارٹمنٹس میں مسلسل مکالمہ اور رابطہ ہونا چاہیے۔