the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ  کے ذریعہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی
 حیدرآباد،انیس   ڈیفنس کرئیر انسٹیٹیوٹ پونہ اور ملت اسکالرس اکیڈیمی  بنگلورو  میں تعلیم اور کوچنگ  کے مواقع

منتخب  فی طالب علم کو 2 سال کے لئے 5 لاکھ روپئےاسکالرشپ فراہم کی جائے گی

حیدرآباد۔12 ڈسمبر(۔پریس ریلیز) ملت کے ہونہار طلبہ کو  اعلٰی معیاری تعلیم و کو چنگ فراہم کرتے ہوئے انہیں پروفیشنل کورسس میں داخلہ کے قابل بنانے کے لئے ملک گیر سطح پرایک ٹیلنٹ ٹسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سلسہ میں ملت فاونڈیشن فار ایجوکیشن  ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ(MFERD) نے  دسویں جماعت  کے طلبہ کودوسالہ پلس ٹو یا انٹرمیڈیٹ کورس کے ساتھ ہی ساتھ  معیاری کوچنگ  حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے لئے     ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ 2024 کا انعقادکیا جائے گا۔دسویں جماعت کے  ایسے طلبہ جو نیٹ، آئی آئی ٹی جے ای ای ، کلاٹ، این ڈی اے اور سی اے فاونڈیشن

کی مربوط کوچنگ کے ساتھ 2 سال کےاقامتی یا غیر اقامتی2+ کورس میں داخلہ کے خواہشمند ہوں ان کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ   کے ذریعہ منتخب  طلبہ  کو فی طالب علم 2 سال کے لئے 5 لاکھ روپئےاسکالرشپ فراہم کی جائے گی جس کے ذریعہ وہ ملک کے باوقار تعلیمی اداروں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد،انیس   ڈیفنس کرئیر انسٹیٹیوٹ   پونہ اور ملت اسکالرس اکیڈیمی  بنگلورو  میں تعلیم اور کوچنگ  حاصل کرسکتے ہیں۔   ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ      دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا  پہلا  تحریری امتحان اور دوسرا  مرحلہ انٹرویو ہوگا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی  ملت ٹیلنٹ  سرچ ٹسٹ کا ایک اہم   شراکت دارہے۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجینگ ڈآئرکٹر انور احمد نے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس  زرین موقع سے فایئدہ اٹھائیں۔اس  امتحان میں کامیاب طلبہ کے لئے اپنے میدان کے ماہرین سے تعلیم اور کوچنگ کا  انتظام  کروایا جائے گا۔ ایم ایس ایجوکیشن  اکیڈیمی کے بارے میں بتاتے  ہوئے انور احمد نے کہا کہ ایم ایس کے پاس  نونہالوں کو پروفیشنل کورسس میں داخلوں کےمسابقتی امتحانات  جیسے نیٹ، آئی آئی ٹی جے ای ای ، کلاٹ اور سی اے فاونڈیشن کی تیاری اور اس کے  بہترین نتائج کی ایک  طویل



فہرست ہے۔ ایم ایس  میں ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ    کے ذریعہ کامیاب  طلبہ کو    نیٹ، آئی آئی ٹی جے ای ای ، کلاٹ اور سی اے فاونڈیشن   فی کورس 40  نشستیں  مختص کی  گئی ہیں اس طرح  160 طلبہ کو تمام سہولتوں سے لیس ریسیڈنشیل کیمپس   میں اعلٰی معیاری کوچنگ دی جائے گی ۔

اسی طرح اس  ٹسٹ کے ذریعہ منتخب طلبہ کے لئے ملت اسکالرس اکیڈیمی  بنگلورو  میں بھی نیٹ، آئی آئی ٹی جے ای ای ، کلاٹ اور سی اے فاونڈیشن   کی  کوچنگ کے لئے 160 نشستیں  رکھی  گئی ہیں ۔

ایم ایف  ای آر ڈی نے  نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی( این ڈی اے) میں دآخلہ کے خواہشمند طلبہ کو انیس   ڈیفنس کرئیر انسٹیٹیوٹ   پونہ میں داخلہ کا انتظام کیا ہے یہاں بھی    40 طلبہ کوداخلہ دیا جائے گا۔  پچھلے 35 سالوں سے ڈیفنس سرویسس  کے میدان میں مصروف عمل ،انیس   ڈیفنس کرئیر انسٹیٹیوٹ   پونہ کو   ملک بھر میں این ڈی اے کی  کوچنگ  کے   اعلٰی  اداروں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے یہاں  سے کوچنگ لے کراب تک 650  طلبہ افسرس بن چکے ہیں۔

ملت فاونڈیشن فارایجوکیشن اینڈ ریسرچ MFERDایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا قیام  اقلیتی تعلیمی اداروں کو آپس میں اشتراک، نیٹ ورکنگ، ہم آہنگی اور تعاون کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ  عمل میں لایا گیا تھا، اس طرح  MFERD   کامقصد اقلیتی تعلیمی اداروں کو درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے  اور باہمی تعاون وتحقیق کے ذریعے حل تلاش کرنا ہے۔

ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ 2024 کے لئےآن لائن رجسٹریشن  کا آغازیکم ڈسمبر 2023 سے شروع ہوچکا ہے۔ تحریری

امتحان کا طریقہ کار آف لائن ہوگا۔امتحان کی تاریخ      24 ڈسمبر 2023 اور    07 جنوری  2024مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ اپنی سہولت کے مطابق دونوں  میں سے کسی ایک تاریخ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

تحریری امتحان ملک بھر میں 24 ریاستوں میں175 مراکز پر منعقد ہوگا۔ امتحان کاوقت صبح 10:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک ہوگا۔

ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ    2024کے رجسٹریشن کے لئے ایم ایف ای  آر ڈی کے ویب سائٹ www.mferd.orgپر وزٹ کیجئے۔

مزید معلومات کے لئے mferd@ms.academyیا فون نمبر +919573519922 رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔رجسٹریشن  کی آخری تاریخ : 21 ڈسمبر 2023 ہے۔  رجسٹریشن بالکل مفت ہے اس کے لئے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.