حیدرآباد، 14 اکتوبر (یو این آئی) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اکتسابی وسائل کے فروغ (Developing Learning Resources) پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے۔
اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک اسکولوں اور کالجوں کے
اساتذہ کے لیے اس ورکشاپ کا انعقاد بتاریخ 25 تا 29 اکتوبر2021 عمل میں لا یا جا رہا ہے۔
پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر مراکز کے بموجب یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسرایس ایم رحمت اللہ، نائب شیخ الجامعہ و پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔