the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی) کامیاب،پرسکون اور خوشحال زندگی کے لیے انسان کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے اپنے طرز زندگی اور کھانے پینے کے نظام کو ایسا بنانا چاہیے جو ہماری صحت کو نقصان پہنچانے کے بجائے اس کے تحفظ کا ضامن ہو۔یہ بات قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کونسل کے صدر دفتر میں ’سری دھانیہ:اناج سے صحت‘ نامی کتاب کے اجرا کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہاکہ انسانی زندگی میں صحت کی غیر معمولی اہمیت کی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کتاب معروف سائنس داں ڈاکٹر قادر ولی کے طبی تجربات اور علاج کے طریقوں پر مبنی ہے۔ شیخ عقیل نے کہا کہ یہ کتاب ہمارے لیے بہت مفید ہے،جو ہمیں بتاتی ہے کہ اناجوں اور مختلف قسم کے پیڑ پودوں اور ان کے پتوں کو ہم اپنی بیماریوں کے علاج میں کس طرح



استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ طریقہئ علاج آسان بھی ہے اور کم خرچ والا بھی ہے،آج جب کہ معمولی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی ہمیں ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں پھر بھی صحیح نتائج ملنا یقینی نہیں ہوتاایسے میں ہم اپنی شب و روز کی غذاؤں اور مختلف پیڑ پودوں کے پتوں اور ان کے عرق کا استعمال کرکے اپنی ہر قسم کی بڑی چھوٹی بیماری کا علاج کر سکتے ہیں۔ انھوں نے اس موقعے پر کتاب کے مؤلف حافظ شیخ حمایت اللہ اور فیروز باشاہ کو مبارکباد پیش کی کہ انھوں نے اس میں اہم معلومات اکٹھا کردی ہیں جو یقیناً قارئین کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔شیخ عقیل نے ان کے استاد اور ڈاکٹر عبدالحق یونیورسٹی کرنول کے سابق وائس چانسلر پروفیسر مظفر علی شہ میری کو بھی خصوصی طورپر مبارکباد پیش کی جن کی تعلیم و تربیت سے ان حضرات نے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا ہے اور انھیں ہمیشہ پروفیسر موصوف کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.