the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پروفیسر صدیقی محمد محمود کی مخاطبت۔ شجر کاری کا اہتمام
حیدرآباد، 23 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 2 اکتوبر، کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے ضمن میں بابائے قوم کا 150 واں جنم دن منارہی ہے۔ فلم ڈویژن اور این ایف ڈی سی کے اشتراک سے سینما تھک، مانو کے بینر کے تحت انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) گاندھی جی پر فلم فیسٹول کا اہتمام کر رہی ہے۔
اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے ، آئی ایم سی 23 ستمبر تا یکم اکتوبر فیسٹیول کے دوران مہاتما گاندھی پر بننے والی 18 فلموں کی آئی ایم سی پریویو تھیٹر میں نمائش کرے گی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج نے آج ایک ہفتہ طویل پروگراموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کا 150 واں یوم پیدائش منانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا، مہاتما گاندھی کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کے حوالے سے وہ ہمیشہ یاد رہیں گے۔ اگر ہم ان کی شخصیت کے مختلف پہلوو ¿ں پر غور کریں ، ان کی تعلیمات کو سمجھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں تو نہ صرف ہمارا ملک بلکہ پوری دنیا ہی ایک مختلف انداز میں ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جینتی سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ مہاتما کی شخصیت کو دیکھیں ، ان کے نقشِ قدم پر چلیں ۔ اس سے نہ صرف ہماری زندگی کو بلکہ ہمارے ملک کو بھی کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔
افتتاحی اجلاس میں مہاتما گاندھی کی زندگی



پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے کہا کہ 2 اکتوبر ، گاندھی جی کا یوم پیدائش نہ صرف ہندوستانی تاریخ بلکہ پوری دنیا کے لئے بہت اہم دن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی نے 15 جون ، 2015 کو مہاتما گاندھی کی یاد میں 2 اکتوبر کو بین الاقوامی یومِ عدم تشدد قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں محبت اور انسانیت پھیلانے کے لئے گاندھی جی کے عدم تشدد اور انسانیت کے فلسفے کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
پروفیسر رحمت اللہ اور پروفیسر صدیقی محمد محمود نے اس موقع پر آئی ایم سی عمارت کے سامنے سبزہ زار پر پودے لگائے۔آئی ایم سی کے پروڈیوسر ، محمد عامر بدر نے کاروائی چلائی اور ڈاکٹر حشمت علی نے شکریہ ادا کیا۔جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے نگرانی کی۔
کویڈ 19 کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے عہدیداروں نے پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام آئی ایم سی یوٹیوب چینل پر راست ویب کاسٹ کیا گیا ۔
اس ہفتے کے دوران آئی ایم سی کے ذریعہ تیار کردہ مہاتما گاندھی پر چار مختلف پروگراموں کا یوٹیوب چینل پر (https://www.youtube.com/channel/UC8bmtIx3qQyHTnafF0uoUBA) پر دیکھا جاسکے گا۔ "عصر حاضر میں گاندھی جی کی اہمیت" سے متعلق ایک پینل مباحثے کا یکم اکتوبر کو اہتمام کیا جائے گا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج، ماڈریٹر ہوں گے۔ پروفیسر افروز عالم اور ڈاکٹر آنند راج ورما بھی مباحثہ میں حصہ لیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.