: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،29 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے نشریاتی ادارہ پرسار بھارتی ، آکاش وانی، دہلی کے زیر اہتمام 4 اور 5 جنوری 2024 کو رانچی آکاش وانی میں انعقاد پذیر دنیا کے سب بڑے دو روزہ مشاعرے 'سرو بھاشا کوی سمیلن 2024' میں مشہور سیاحتی شہر گوا سے تعلق رکھنے والی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب
کو اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے اس مشاعرے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شرکت کے لیے آئینِ ہند میں شامل بائیس زبانوں سے ایک ایک شاعر کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان شعرا و شاعرات کے کلام کا ہندوستانی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 22 زبانوں میں ترجمے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔