: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/ بریڈ فورڈ، 22 ستمبر (یو این آئی) مایہ ناز ادیب، صحافی، مصنف اور پاکستان کے اعلی اعزاز تمغہ امتیاز سے سرفراز ڈاکٹر مقصود الہی شیخ کا طویل علالت کے بعد برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں کل انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ بریڈ فورڈ کی مسجد میں ادا کردی گئی ان کی
عمر تقریبا 90برس تھی بیرون ملک اردو کا چراغ روشن کرنے والی، اردو سے بے پناہ محبت کرنے والی، اردود کو روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرنے پر زور دینے والی اور اردو والوں سے محبت کرنے والی شخصیت کے اٹھ جانے سے نہ صرف پاکستان، ہندوستان بلکہ پوری اردو دنیا کو ایک بڑا نقصا پہنچا ہے۔